پشاور: فلائنگ کوچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

Jan 28, 2024 | 11:11:AM
پشاور: فلائنگ کوچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاور کے علاقے حاجی کیمپ روڈ پر کھڑی فلائنگ کوچ میں وائرنگ (شارٹ سرکٹ) کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی.

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق فلائنگ کوچ نے آگ لگنے سے چند لمحے قبل ہی تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کا پرامن انعقاد، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ