وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو

Feb 28, 2026 | 20:18:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  وزیراعظم  شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد ، وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر  علاقہ مین سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی۔

 وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے آج اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور ایران کے  بعض خلیجی ممالک پر  افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔