یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

Feb 28, 2026 | 19:46:PM
یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ،اماراتی فیول پرائس کمیٹی نے مارچ 2026کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔تمام اقسام کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

 سپر 98، پیٹرول میں 0اعشاریہ 14درہم فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ، اب پیٹرول کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 59 درہم مقرر کی گئی ہے۔

سپیشل 95،پیٹرول میں اعشاریہ 15 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 48 درہم مقرر کر دی گئی ہے ،ای پلس 91، پیٹرول میں اعشاریہ 14 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2اعشاریہ 40 درہم مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل میں اعشاریہ 20 درہم فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 72 درہم مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی