باکسر عثمان وزیر نے بھارت کیخلاف ایک اور کامیابی حاصل کرلی

Feb 28, 2026 | 19:34:PM
باکسر عثمان وزیر نے بھارت کیخلاف ایک اور کامیابی حاصل کرلی
کیپشن: عثمان وزیر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔

عثمان وزیر نے بھارتی باکسر بلجیت سنگھ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا، بھارت کے خلاف یہ عثمان وزیر کی مسلسل تیسری فتح ہے۔

باکسر عثمان وزیر نے اس جیت کو افواج پاکستان کے افغان جنگ کے شہداء کے نام کیا۔

عثمان وزیر ابھی تک 18 میچز میں ناقابل شکست رہے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارا۔

یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کی سری لنکا کیخلاف نصف سنچری،قومی بیٹر نے کتنی گیندوں پر 50رنز بنائے؟