پاکستان سری لنکا سے جیت کر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ

Feb 28, 2026 | 18:32:PM
پاکستان سری لنکا سے جیت کر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم  نے میزبان سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی، مطلوبہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر پاکستانی ٹیم سپر ایٹ راؤنڈ میں 3 پوائنٹس بنانے کے باوجود  میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اچھے رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 پوائٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ صاحبزادہ فرحان آج پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

  20  اوورز میں گرین شرٹس نے 212 رنز بنائے اور سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے  213 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا سکی۔ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کے دو بیٹر چار اوورز میں آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے باوجود  لنکا کے پاور پلے میں  49 رنز بن گئے۔   6 اوورز میں رن ریٹ پاکستان کے ٹارگٹ سے کچھ زیادہ تھا۔ اس کے بعد آخر تک سری لنکا کا رن ریٹ پاکستان کے قابو میں نہیں آیا۔۔  دوسری وکٹ   پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے سری لنکا کا رن ریٹ 7 سے نیچے رکھنا ضروری تھا۔

پاکستان کا اصل ٹارگٹ

 پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے سری لنکا کی اننگز  145 رنز کے لگ بھگ ختم کرنا لازم تھا۔ پاکستانی باؤلرز  سری لنکا کے بیترز کو ہارڈ ہِٹِنگ سے روکنے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

سری لنکا کو  20 اوورز میں  147 رنز تک روکنے کے لئے ضروری تھا  کہ کسی بھی اوور میں  7 رنز سے زیادہ نہ بنیں اور سری لنکا کا کرنٹ رن ریٹ 7 سے نیچے رہے، پاکستان یہ مقصد کسی بھی مرحلے پر حاصل نہیں کر سکا۔۔

فرحان اور فخر کی سینچری پہلے بنانے کی ریس

15 اوورز کے خاتمہ پر گرین شرٹس نے  163 رنز کر لئے۔ ان میں  فخر کے  84   اور صاحبزادہ فرحان کے  76 رنز تھے۔  16 ویں اووروں  میں  فرحان نے  چمیرا کو ایک اور چھکا مار ڈالا۔   فرحان اور فخر میں سینچری پہلے بنانے کی ریس لگی ہوئی تھی۔ پہلے فرحان آگے تھے، پھر فخر آگے نکلے اور پھر  فرحان ایک بار پھر آگے نکل گئے۔ جب فخر بیٹنگ اینڈ پر آئے تو انہوں نے باؤنڈری کھیلنے کی دھن میں وکٹ گنوا دی۔ فخر کلین بولڈ ہوئے۔ فخر کے جلد  آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان اپنی  رنز بنانے کی رفتار کھو بیٹھا۔

پاکستان کی بیٹنگ

 پاکستان کے فخر زمان اور صاحبزادپہ فرحان نے  اوپننگ کی ۔

پہلے اوور میں  دلشان مدھوشنکا نے سری لنکا کی جانب سے اٹیک کیا۔ فخر زمان نے اس اوور مین ایک چوکا مارا۔  اس اوور میں 7 رنز بنے

دوسرے اوور میں  دشمنتھا چمیرا کو بال ملی۔  چمیرا کو صاحبزادہ فرحان نے چوکا مارا۔  اس اوور میں 8 رنز بنے۔ 

فرحان کا پہلا چھکا

تیسرے اوور میں صاحبزادہ نے مدھوشنکا کو پہلی بال پر چوکا اور تیسری بال پر  کور پر شاندار چھکا مارا۔ 

فخر کا پہلا چھکا

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر نے اپنا پہلا چھکا  چوتھے اوور میں  لنکا کے مسٹری باؤلر مہیش تھیکاشانا کو مارا۔ اس سے پہلے تھیکا شانا کو چوکا بھی پڑا۔ 

پانچویں اوور کی پہلی بال پر فرحان نے لانگ آن پر چکھا مار دیا جو  80 میٹر دور گیا۔ 

 پانچ اوورز میں گرین شرٹس نے ففٹی کر لی۔  

پاور پلے کے چھ اوورز میں  64 رنز

چھ اوور ختم ہوئے تو گرین شرٹس کا مجموعہ  64 تھا۔  فرحان  40 اور فخر 23 رنز پر کھیل رہے تھے۔ 

پاور پلے کے بعد

  7 اوورز میں پاکستان کا مجموعہ 72 ہو گیا۔ 8  ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کی ففٹی مکمل ہوئی۔ انہوں نے  32 گیندوں سے  50 کئے اور اب سینچری بنانے کے موڈ میں نطر آ رہے ہیں۔   آٹھ اوورز میں گرین شرٹس نے  78 رنز بنائے۔

9 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ  90 ہو گیا۔ 

 12 ویں اوور میں گرین شرٹس نے کسر پوری کر دی اور ایک اوور میں 18 رنز کئے۔ فخر زمان نے اپنی ففٹی بھی مکمل کر لی۔

 13 اوورز کے اختتام پر  مجموعہ 136 رنز ہو گیا۔ ان مین فرحان کے66  رنز اور فخر کے67  رنز ہیں۔

14 ویں اوور میں فخر نے ایک چوکا، ایک چھکا مارا اور فرحان کے ساتھ مل کر چار سنگلز کیں۔ 14 رنز کے اضافہ سے مجموعہ  150 رنز ہو گیا۔

 15 اوورز کے خاتمہ پر گرین شرٹس نے  163 رنز کر لئے۔، ان میں  فخر کے  84   اور صاحبزادہ فرحان کے  76 رنز تھے۔

فخر کی پویلین واپسی

 16 ویں اوور میں  فرحان نے  چھمیرا کو ایک اور چھکا مار ڈالا۔    گرین شرٹس کی پہلی وکٹ  16ویں اوور میں چمیرا نے حاسل کی۔

فخر زمان  42 گیندوں سے  84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فخر نے آج 9  چوکے اور 4 چھکے مارے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ  200 ہے۔  16 اوورز میں گرین شرٹس کے  177 رنز بنے۔

17 ویں اوور میں خواجہ نافع کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے دو رنز ہی بنائے۔  فرحان 90رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے جب ان کے ساتھ  شاداب کھیلنے کے لئے آئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق؛ کون کتنا اوپر جائےگا؟پالے کیلے کی وکٹ کس کو کیا دے گی؟

گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 18 ویں اوور کی آخری بال پر فرحان کی سینچری مکمل کروانے کی کوشش میں شاداب خان کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے۔

فرحان نے 18 ویں اوور میں دشانتھ چمیرا کو دو چوکے مارے، ایک سنگل لی اور  اس کے بعد مس فیلڈ پر تیسرا رن لینے کی کوشش میں شاداب رن آؤٹ ہو گئے۔ شاداب نے  5 گیندوں سے 7 رنز بنائے۔

19 ویں اوور کی پہلی بال پر فرحان نے سو رنز مکمل کر لئے۔ اس کے فوراً بعد نواز آؤٹ ہو گئے۔ یہ پاکستان کی  چوتھی وکٹ گری۔

سری لنکا کی باؤلنگ

پاکستان کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

سری لنکا کی بیٹنگ

اوپنر نسانکا دوسرے اوور میں 8 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

کمیل مشارا نے پاور پلے میں  ایک چھکا مارا اور 4 چوکے مارے۔ وہ پانچویں اوور میں  15 گیندوں سے 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لنکا کے پون رتنائیکے نے  ٹو ڈاؤن آ کر  37 گیندوں سے 58 رنز بنائے۔ رتنائیکے کی ہارڈ ہٹنگ نے اس سے پہلے گرنے والی وکٹوں کا اثر زائل کر دیا اور سری لنکا کا رن ریٹ پہلے سے بہتر ہو گیا۔

9 ویں اوور میں چوتھی وکٹ چرتھ اسلانکا کی گری۔ وہ   1 چھکے اور  2 چوکوں کی مدد سے  18 گیندوں سے  25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

11 ویں اوور میں  پانچویں وکٹ  کمیندو  مینڈس کی گری۔ وہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

12 ویں اوور میں جنتھ لیاناگے 5 رنز پر آؤٹ ہوئے تو سری لنکا کا مجموعہ 101 رنز تھا۔ 

اس کے بعد  دسون شناکا اور رتھنائیکے نے سری لنکا کے مجموعے کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ رتھنائیکے  18 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت سری لنکا کا مجموعہ 162 رنز ہو چکا تھا اور پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کا امکان ختم ہو چکا تھا۔

شناکا کے  2 اوورز میں  39 رنز

اس کے بعد  شناکا نے ٹی ٹوینٹی  ورلڈ کپ کی تیز ترین بیٹنگ کی اور  19  ویں اوور میں شاداب خان کو  2 چھکے مار کر 17 رنز بنائے۔

20 ویں اوور میں شناکا نے  شاہین آفریدی کو  3  چھکے مارے اور 1 چوکا مارا۔  اوور کی دو  آخری بالز ڈوٹ رہیں اور اوور میں  22 رنز بنانے کے باوجود شناکا کی ٹیم میچ 5 رنز سے ہار گئی۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

ٹاس

سری لنکا کے کیپٹن  داسن شناکا نے ٹاس جیت لیا۔ شناکا نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر دے دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی ہے۔سٹیڈیم میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے  گئے ۔ اس کے بعد سری لنکا کے فیلڈر اور پاکستان کے اوپنر گراؤنڈ میں آ  گئے۔ سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہیوا ہے۔ 

 پاکستان کی پلئینگ الیون

پاکستان کے  کیپٹن سلمان علی آغا نے آج  میچ کے لئے  پلئینگ الیون میں تین تبدیلیاں کیں، اہم یہ کہ سابق کپتان بابر اعظم شروع نہیں کریں گے۔ تکنیکی طور پر ماہر ہونے کے باوجود، اعظم کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے سست اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے ہیں، اور یہ ایک خطرہ ہے کہ پاکستان ایک ایسے دن نہیں لے سکتا جب اسے بڑا اسکور کرنا ہو اور تیز اسکور کرنا ہو۔ بنچ میں صائم ایوب اور سلمان مرزا بھی شامل ہیں۔

ان کی جگہ خواجہ نافع، ابرار احمد اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آ ئے ہیں۔

گیارہ گرین شرٹس

 صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، سلمان آغا (ج)، خواجہ نافع، عثمان خان (وکٹ)، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، عثمان طارق

سری لنکا کی پلئینگ الیون

 پاتھم نسانکا، کامل مشرا (ڈبلیو کے)، چارتھ اسالنکا، پاون رتھنائیکے، کامندو مینڈس، داسن شاناکا (سی)، جنیت لیاناگے، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا

پاکستان کو آج سری لنکا کے ساتھ میچ میں صرف جیتنا ہی نہیں بلکہ  بڑے مارجن سے جیتنا ہے تب پاکستان کا نیٹ رن ریٹ جمپ کر کے اپنے گروپ میں پہلے سے  3 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ موجود نیوزی لینڈ سے بہتر ہو سکے گا اور پاکستان سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔