ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا اسرائیل کیخلاف ڈرون اور میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان

Feb 28, 2026 | 15:17:PM
ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا اسرائیل کیخلاف ڈرون اور میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

حوثی تنظیم کے دو سینیئر عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ایک عہدیدار کے مطابق پہلا حملہ آج رات ہی کیا جا سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ راستہ عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، اس سے قبل بھی اس علاقے میں حملوں کے باعث کئی تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔

حوثیوں نے اس سے پہلے امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت بحیرہ احمر میں حملے روک دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صورتحال کشیدہ:ایران کے یو اے ای، ابوظہبی، قطر، کویت ،ریاض اور بحرین میں امریکی ائیربیسز پر حملے

اس معاہدے کے نتیجے میں امریکہ نے بھی حوثیوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں معطل کر دی تھیں،اسی طرح اسرائیل پر حملے بھی گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد روک دیے گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں نسبتاً سکون پیدا ہو گیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق حوثی گروپ ایران کی حمایت میں دوبارہ سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتا ہے ، اگر حملے دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو نہ صرف اسرائیل بلکہ عالمی بحری تجارت اور خطے کے امن پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، فی الحال حوثی قیادت کی جانب سے کسی حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔