صورتحال کشیدہ:ایران کے یو اے ای، ابوظہبی، قطر، کویت ،ریاض اور بحرین میں امریکی ائیربیسز پر حملے

Feb 28, 2026 | 14:58:PM
صورتحال کشیدہ:ایران کے یو اے ای، ابوظہبی، قطر، کویت ،ریاض اور بحرین میں امریکی ائیربیسز پر حملے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے، ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں مختلف مقامات پر میزائل داغے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کےمطابق بحرین کے الجفیر بیس سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے،جہاں امریکی نیوی کے اہلکار تعینات ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی الدفرا ایئر بیس اور ابوظہبی پر ایرانی میزائل حملے کئے گئے،دبئی میں بھی دھماکے سنے گئے،جبکہ قطر نے شہریوں کو فوجی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ خطے میں موجود تمام امریکی اور اسرائیلی تنصیبات ان کے ہدف پر ہیں اور امریکا کے تمام اڈے اور مفادات انکی پہنچ میں ہیں۔

صورتحال کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اماراتی حکام کےمطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل نے ملکر ایران پر حملہ کردیا،تہران کا جوابی وار،تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

ادھرسعودی عرب کے شہر ریاض  اورکویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ عرب میڈیا کے مطابق ملک میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔

دوسری جانب عراق کی فضاؤں میں لڑاکا طیارے اور میزائل دیکھے گئے،عراقی پیرا ملٹری فورس حشد الشعبی کےہیڈکوارٹر پرحملہ سے  ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوئے،میزائل اورطیارےاسرائیلی سمت سے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔