فریال گوہراور جمال شاہ کوایک ساتھ کیوں بلایا؟ ندا یاسرنے وضاحت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اورمیزبان ندا یاسر نے سینئر اداکارہ فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر جمال شاہ کو طلاق کے باوجود ایک ساتھ پروگرام میں مدعو کرنے پر وضاحت دیدی۔
ندا یاسر نے حال ہی میں دو سینئر فنکاروں فریال گوہر اور جمال شاہ کو ایک ساتھ اپنے پروگرام میں مدعو کیاتھا،یہ دونوں فنکار 1992 میں طلاق لے چکے تھے اور پروگرام میں کچھ لمحات قدرے غیر آرام دہ بھی رہے جب سابق میاں بیوی آمنے سامنے بیٹھے،اس دوران انہوں نے اپنی ساتھ گزاری یادوں اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ندا یاسر کو ایک ساتھ بٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
اب ندا یاسر نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتی تھیں کہ اگر کوئی رشتہ ختم بھی ہو جائے تو بھی باوقار انداز اختیار کیا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کی بلکہ یہ مثال قائم کی کہ طلاق کے بعد بھی خوشگوار تعلق کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کی درخواست خارج
ندایاسرکا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے دونوں کو ایک ساتھ مدعو کیا، مگر لوگوں نے ان کی نیت کو غلط سمجھا۔