’آ تینوں تحصیلدار لوواوں‘ملازمت کا جھانسہ دے کر 30 لاکھ  لینے والا بڑا افسر گرفتار

Feb 28, 2025 | 21:37:PM
’آ تینوں تحصیلدار لوواوں‘ملازمت کا جھانسہ دے کر 30 لاکھ  لینے والا بڑا افسر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے کرپشن میں ملوث متروکہ وقف املاک کا بڑا افسر گرفتار  کرلیا۔ملزم نے شہری کو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے وصول کئے۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونیوالا ملزم متروکہ وقف املاک میں بطور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تعینات ہے،ملزم کی شناخت عمران عارف جنجوعہ کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم نے شہری کو محکمہ وقف املاک میں بطور تحصیلدار تعیناتی کے لئے 30 لاکھ روپے وصول کئے ، جس پر ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا حکمنامہ جاری