نوشہرہ اور کوئٹہ کے بعد اپر اوکرزئی میں بھی دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نوشہرہ اور کوئٹہ کے بعد اپر اورکزئی میں بھی دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہناتھا کہ دھماکہ بازار میں ایک میڈیکل سٹور کے سامنے ہوا ، دھماکے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں ، پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو غلجو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ دھماکہ کی نوعیت بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔
دوسری جانب اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق سمیت 5 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید