خلیجی ممالک میں بالی ووڈ فلمیں مسلسل پابندیوں کا شکار

Feb 28, 2024 | 10:23:AM
خلیجی ممالک میں بالی ووڈ فلمیں مسلسل پابندیوں کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف  بھارتی  پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے بالی ووڈ فلموں پر  پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے  مطابق حال ہی میں بھارتی  فلم "آرٹیکل 370 "کو خلیجی ممالک میں ریلیز سے روک دیا گیا،خلیجی ممالک کی طرف سے فلم" آرٹیکل 370 "پر پابندی لگائی گئی ہے، یہ  بالی ووڈ اور کشمیر میں حالات نارمل ہونے کے مودی کے بیانیے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے،بالی ووڈ فلم "آرٹیکل 370" میں کشمیریوں پر بھارتی  مظالم کی غلط اور من گھڑت عکاسی کی گئی ہے.

23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی  بھارتی  فلم "آرٹیکل 370" اپنی پروپیگنڈہ نوعیت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پابندی کا شکار ہوئیں،فلم کا مقصد اگست 2019 میں مودی سرکار کا اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں" آرٹیکل 370" کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا جواز پیش کرنا ہے۔

فلم" آرٹیکل 370" بھی 2019 کے بعد سے کشمیر میں ہونے والے واقعات پر بنائی گئی ہے لیکن کشمیریوں کے حالات بالکل جھوٹ بتائے گئے ہیں،فلم "آرٹیکل 370" تاریخی واقعات کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے اور حقائق کو ایک خاص بیانیہ کے مطابق ڈھالتی ہے,اس سے پہلے بھی بالی ووڈ فلم "فائیٹر "کو بھی خلیجی ممالک میں بین کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ  ماضی میں "دی کشمیر فائلز" جیسی متنازعہ فلموں کو بھی مسلم مخالف ایجنڈے کا پرچار کرنے پر بین الاقوامی فورمز پر ایسی ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،فلم "آرٹیکل 370" بھی "کشمیر فائلز" جیسی ایک جانبدارانہ اور ایک طرفہ پروپیگنڈہ کہانی ہے.

یاد رہے کہ "کشمیر فائلز "پر سنگاپور اور یو اے ای نے پابندی لگا دی تھی,مودی سرکار کے زیر حکومت  بھارت  میں مسلمانوں خصوصاً کشمیریوں کے خلاف انتہا پسندی کی پوری دنیا گواہ ہے،مودی کی انتہا پسند سوچ اب بالی ووڈ میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ 2014 میں مودی کے حکومت میں آنے کے بعد اب تک 40 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں،بالی ووڈ کی پروپیگنڈسٹ فلموں کا زیادہ تر موضوع کشمیری دکھائی دیتے ہیں،اس طرح کے سنیما بیانیے کشمیر اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف حقیقی زندگی میں امتیازی سلوک اور تشدد کو بڑھاوہ دیتے ہیں۔
تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ  بھارتی فلم انڈسٹری مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کر تی ہے،بھارتی فلم انڈسٹری بھی کشمیر کے آزادی پسندوں کو عسکریت پسند اور دہشت گرد دکھاتی رہی ہے۔

خلیجی ممالک کی طرف سے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے کشمیر کو کنٹرول کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانا ایک قابل تعریف فیصلہ ہے۔