ہار جیت کھیل کا حصہ، کوشش کریں گے کم بیک کریں، اظہر محمود

Feb 28, 2023 | 00:13:AM
ہار جیت کھیل کا حصہ، کوشش کریں گے کم بیک کریں، اظہر محمود
کیپشن: اظہر محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ اظہر محمود نے کہاہے کہ جو گزر گیا اسے بھول کر آگے چلنا ہوگا ،پرفارمنس پر کافی مایوسی ہوئی اپنی ٹیم کو بیک کررہے ہیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہاکہ جب فہیم اشرف اور ٹام کرن جب کریز پر تھے لگ رہا تھا میچ جیتیں گے ،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کوشش کریں گے کم بیک کریں ۔
ہیڈکوچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہاکہ لاہور قلندرز کا باؤلنگ اٹیک بھی شاندار ہے ، ڈیوڈ ویزے نے بھی شاندار باؤلنگ کی ،ان کاکہناتھا کہ فہیم اشرف کا شمار بہترین آل راؤنڈر میں ہوتا ہے ،موقع ملتا رہا تو وہ جلد قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے ،اظہر محمود نے کہاکہ امپیکٹ پلئیر دس میں سے دو یا تین میچوں میں پرفارم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں حادثہ، کشتی میں 20 پاکستانیوں کی موجودگی کی تصدیق،4 لاپتہ، 16 کو بچا لیاگیا