اٹلی کشتی حادثہ مرنے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی

Feb 27, 2023 | 23:30:PM
اٹلی کشتی حادثہ مرنے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی
کیپشن: اٹلی میں کشتی حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)اٹلی کشتی حادثہ مرنے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی۔ 

سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے اٹلی میں پاکستانی سفارتی حکام کا رابطہ ہوگیا ، اطالوی حکام  کے مطابق کشتی حادثہ میں مزید تین افراد کی سمندر سے لعشیں مل گئیں،متاثرین میں اکثریت پاکستانیوں کی ہونے کا خدشہ ہے۔ایف آئی اے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ۔

 متاثرین کو غیر قانونی طور پر بھیجنے والے سمگلروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ایف آئی اے نے پاکستان میں مرنے والوں کے ورثاء سے بھی رابطہ شروع کر دیا ہے، مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ بھی کیس کی پیروی کررہا ہے ،اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اتوار کو اٹلی کے ساحل پر الٹنے والے بحری جہاز میں سوار پاکستانیوں کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی جاری رکھی ہوئی ہے،سفارتخانے کے ایک سینئر اہلکار نے آج الٹنے والے بحری جہاز میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ اٹلی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے پاکستانی اچھی جسمانی حالت میں لگ رہے تھے۔

اٹلی کے ساحلی علاقے کلابریا میں پیش آنےوالے حادثے میں پاکستانی سفیر نے کشتی میں موجود 20 پاکستانیوں کی تصدیق کر دی،کہتے ہیں کشتی حادثہ میں 4افراد لاپتہ ہیں ،16 پاکستانی زندہ بچ گئے۔سفارتی عملے نے 16 پاکستانیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی،20 افراد میں مالاکنڈ،گجرات ،گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے نوجوان شامل تھے۔
سفیر پاکستان علی جاوید نے کہاکہ سفارتی عملہ کل تک موقع پر موجود رہے گا ،16 نوجوان صحیح سلامت میڈیکل کیمپ میں موجود ہیں،28 نوجوانوں کی ہلاکت کے حوالے سے خبر سفارتی عملہ کے موقع پر پہنچنے اور نوجوان سے ملاقات کے بعد دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی