اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Feb 28, 2021 | 13:16:PM
 اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خودکو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر اٹارنی جنرل نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، جو مثبت آیا ہے۔منظر عام پر آنے والی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل میں پاکستان میں وارد ہونے والے نئے وائرس سارس کووڈ 2 کی تشخیص ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر اٹارنی جنرل قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، جب کہ ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

قبل ازیں وزارت قومی صحت نے ملک میں کرونا وائرس ٹو کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سارس کوویڈ 2 وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں، تاہم شہری کرونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

این سی او سی کے مطابق 92 ممالک ایسے ہیں، جہاں سارس کوویڈ 2 نامی وائرس پایا گیا ہے۔ سارس کوویڈ 2 وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا۔ قومی صحت کرونا وائرس ٹو سے متعلق بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کے ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ پیر کو اپنی رائے کھلی عدالت میں سنائے گا۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل ،چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر اہم شخصیات اور اداروں کو نوٹسزجاری کئے گئے تھے۔