بھارت: نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 1 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر کر کے مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے ایک ہوٹل میں خودکشی کر لی۔
اس کی والدہ جو اس کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، نے بھی خودکشی کی کوشش کی اور اس وقت تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں،پولیس کے مطابق 36 سالہ سورج شیوانا نے ہفتے کے روز ناگپور کے وارڈھا روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔
جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوئی تھی اور وہ ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے تھے، تاہم مبینہ گھریلو تنازع کے باعث سفر ادھورا چھوڑ کر واپس آ گئے۔گنوی کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ سسرال میں انہیں ذلت اور مسترد کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی بیٹی کو واپس گھر لے آئے۔
ورو میں خودکشی کے صرف 2 دن بعد پیش آیا، رپورٹ کے مطابق سورج شیوانا کی بیوی گنوی نے منگل کو خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں برین ڈیڈ قرار دے کر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور وہ جمعرات کو دم توڑ گئی۔
خاتون کی موت کے بعد والدین کی شکایت پر سورج شیوانا اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : 2025 نیٹ فلکس کیلئے کامیاب سال رہا، کئی سیریز نے دھوم مچا ئی