بیرونی مداخلت کے باعث ہونے والی دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی:صدر زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت کے باعث ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع قلات میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے اور چار بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےبلوچستان کے علاقے قلات میں فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتےہوئے آپریشن میں 4 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز پزیرائی کی ،انہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک