بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنیادوں پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فنتہ الہندوستان کے4دہشتگرد ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد