کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، بظاہر یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کےمطابق گھر کے سربراہ نجیب اللہ نے دو شادیاں کر ررکھی تھیں،نجیب اللہ کی دونوں بیویوں سے دو، دو بچے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے ہے، چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں۔
لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف بڑا فیصلہ