آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف بڑا فیصلہ

Dec 28, 2025 | 18:05:PM
آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے فیصلہ عوام کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا ہے، سی سی ڈی آن لائن، الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔

سی سی ڈی کے مطابق معصوم شہری آن لائن وارداتوں کے ذریعے زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہوجاتے ہیں، تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ملزمان کا آسانی سے نشانہ بن رہے ہیں۔

سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بینظیر انکم سپورٹ حاصل کرنے والوں کو بھی لوٹ لیتے ہیں، شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی کارروائیاں بھی ہوتی ہیں، مقدمات کا اندراج بھی نہیں ہوتا۔

سی سی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کی جمع پونجی لوٹنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، آن لائن فراڈ پر منظم جرائم پیشہ افراد کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف قومی کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئیں