ملکہ کوہسار مری میں پھر برفباری ،پنجاب میں بارشیں،سردی میں اضافہ

بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں شدید سردی،بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

Dec 28, 2024 | 09:41:AM
ملکہ کوہسار مری میں پھر برفباری ،پنجاب میں بارشیں،سردی میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیااور سیاحوں کی غیر معمولی تعداد نے مری کا رخ کرلیا۔

لاہور میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور ظفروال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید سردی اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے,وادی لیپہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے،  برف باری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ  لی ہے، وادی لیپہ کے بالائی علاقوں منڈا کلی کلی منڈل چنیاں، نوکوٹ  میں برف باری اور مختلف گاؤں میں بارش ہو رہی ہے،  برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 بارش کی وجہ سے سردی میں مزید اضافے ہونے کے ساتھ ساتھ دھند بھی بڑھ گئی ہے، دوسری جانب فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے۔

 واضح رہے کہ مری میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال نو پر دبئی کا محنت کشوں میں انعامات تقسیم کرنے کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد جبکہ رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی موسم شدید سرد اور چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔