کوئٹہ؛ خدیجہ شاہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا 

Dec 28, 2023 | 19:56:PM
کوئٹہ؛ خدیجہ شاہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا 
کیپشن: خدیجہ شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو 169کے تحت مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کےخلاف 9مئی کے واقعات کے حوالے سے کوئٹہ پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، خدیجہ شاہ پر 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے لوگوں کو اکسانے کا الزام تھا۔
اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ ہم نے عدالت میں خدیجہ شاہ کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی تھی ،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس خدیجہ شاہ کے خلاف ثبوت پیش کرے ، درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر ان کے خلاف ثبوت نہیں تو ان کو 169 کے تحت ڈسچارج کیا جائے ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا مزید کہناتھا کہ آج خدیجہ شاہ کے ریمانڈ کا آخری دن تھا ، ساڑھے چار بجے تک خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،عدالت میں پیش نہ کرنے پر جب میں متعلقہ تھانہ گیا تو خدیجہ شاہ وہاں موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ، جاتی امراءسے اہم خبر آ گئی