کابینہ کمیٹی  کا اجلاس،UAE کیساتھ اسلام آبادایئرپورٹ  آپریشنز کی منتقلی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینےکا فیصلہ

Aug 28, 2025 | 22:09:PM
کابینہ کمیٹی  کا اجلاس،UAE کیساتھ اسلام آبادایئرپورٹ  آپریشنز کی منتقلی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج "کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز (CCoIGCT)" کے اجلاس کی صدارت کی،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی منتقلی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ منتقلی "حکومت سے حکومت (G2G) ماڈل کے تحت ہو گی،اس مقصد کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،اس مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے،کمیٹی میں وزارتِ دفاع، وزارتِ خزانہ، وزارتِ قانون و انصاف اور وزارتِ نجکاری کے نمائندے شامل ہوں گے۔آج ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، مشیر برائے نجکاری اور  معاون خصوصی طارق باجوہ شریک ہوہےوفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا۔۔برطانوی عورت اور افریقی نوجوان کی دلچسپ ’’لو سٹوری‘‘