پنجاب افسران اور ان کے اہلخانہ کیلئے علیحدہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ،پنجاب افسران اور ان کے اہل خانہ کیلئے علیحدہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوکل پرسن تعینات کر دیا،مسٹر زُنیر مقصود، سیکشن آفیسر کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔
فوکل پرسن افسرانِ حکومت (PAS اور PMS) اور ان کے اہل خانہ کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوکل پرسن وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز، ڈینز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
فوکل پرسن شارحیل احمد (ویلفیئر فسیلیٹیشن سیل، S&GAD) کے ساتھ بھی کوآرڈینیشن کریں گے۔
فوکل پرسن سرکاری ہسپتالوں میں افسران اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرانے کے پابند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ حامد رضا کی چھٹی، سنی اتحاد کونسل کا نیا سربراہ مقرر،نوٹیفکیشن جاری