ٹرائی نیشن سیریز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے بہترین ایونٹ ہے،سلمان علی آغا 

Aug 28, 2025 | 19:32:PM
ٹرائی نیشن سیریز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے بہترین ایونٹ ہے،سلمان علی آغا 
کیپشن: سلمان علی آغا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے بہترین ایونٹ ہے۔آئندہ ایونٹس میں اچھا پرفارم کرتی دکھائی دے گی۔

ٹرائی نیشن سیریز سے قبل افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ شارجہ ایک تاریخی مقام ہے جہاں پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، شارجہ جب بھی آئے ہیں اچھا پرفارم کیا ہے۔ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کاکہناتھا کہ ٹرائی نیشن سیریز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے بہترین ایونٹ ہے۔ ٹرائی نیشن کی دیگر دونوں ٹیمیں اچھی ہیں۔ایک اچھی ٹیم تیار ہو رہی ہے، آئندہ ایونٹس میں اچھا پرفارم کرتی دکھائی دے گی۔ سلمان علی آغا کاکہناتھا کہ موسم پروفیشنل کھلاڑیوں کو زیادہ محسوس نہیں ہوتا،ہماری ٹیم میں اس وقت کوئی کمزوری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی کفایت اللہ انتقال کرگئے

افغانستان ٹیم کےکپتان راشد خان کاکہناتھا کہ افغانستان ٹیم نے گزشتہ چار سالوں میں آئی سی سی کے ایونٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ افغان ٹیم کی ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری اچھی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ افغان کھلاڑی گزشتہ کئی ماہ سے مختلف لیگز کھیل رہے ہیں جس سے ان کی تیاری اچھی ہے۔ افغان ٹیم کے پاس اچھا موقع ہے کہ بہترین ٹیموں کے خلاف ٹرائی نیشن  میں کھیل کر ایشیا کپ کےلئے جائیں۔ 

راشد خان کاکہناتھا کہ کھیل امن کا درس دیتا ہے۔ کرکٹ فیز سٹیڈیم آ کر کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور کھیل سے لطف اندوز ہوں۔ ٹرائی نیشن میں تینوں ٹیمیں فیورٹ ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ 

متحدہ عرب امارات ٹیم کے کپتان محمد وسیم کاکہناتھا کہ ہماری ٹیم جونئیر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس اس ایونٹ میں قابل ستائش ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان