ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھرڈکیتی کی واردات،ڈاکو لاکھوں کا سامان لے کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،ڈاکو رکن قومی اسمبلی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں پیش آیا،مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر سے5عدد قیمتی گھڑیاں،چشمے قیمتی جوتے،کپڑے اور اسلحہ بھی لے کر فرار ہوئے،مسلح ملزمان نے گھر میں موجود ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
مسلح ڈاکو گھر کی عقبی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے جہاں سے ڈاکو مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کر فرار ہوئے گئے۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیلابی صورتحال،قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ملتوی