سیلابی صورتحال،قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ملتوی

Aug 28, 2025 | 19:03:PM
سیلابی صورتحال،قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) حالیہ سیلاب کی صورتحال کے باعث قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی)  کا اجلاس موخر کر دیا۔ 
 اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کرنا تھی،اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات، ذیلی گروپس کے قیام اور مستقبل کے اجلاسوں کا شیڈول زیر غور آنا تھا جبکہ وفاق اور چاروں صوبے اپنی مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دینے والے تھے۔

صدر مملکت کی منظوری سے 22 اگست کو 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جس کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ ہیں جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور نامزد ارکان بھی کمیشن کا حصہ ہیں، تاہم سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث درخواست کی گئی کہ اجلاس موخر کیا جائے۔

 واضح رہے کہ این ایف سی ایوارڈ 29 اگست کو طلب کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز کاکل سے آغاز،پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ رات8بجے شروع ہوگا