ٹرائی نیشن سیریز کاکل سے آغاز،پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ رات8بجے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر مشتمل ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہوگا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کل رات8بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی،ٹرافی رونمائی تقریب میں تینوں کپتانوں نے شرکت کی،پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا، افغانستانی کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔
خیال رہےکہ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کل رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم 30 اگست کو اپنا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی،2 ستمبر کو پاکستان کا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف ہوگا،4 ستمبر کو پاکستان ٹیم اپنے چوتھے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف مدمقابل ہوگی۔
سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا،سیریز کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے ) شروع ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں دے دی گئی