رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست شائع

Aug 28, 2025 | 15:51:PM
رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست شائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست شائع کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 167 سیاسی جماعتیں اور ایک اتحاد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ  ہے۔ 

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا ہے اور اس کے صدر نوابزادہ خالد مگسی ہیں۔

 پاکستان مسلم لیگ کونسل کا انٹرا پارٹی الیکشن بھی تسلیم کیا گیا ہے، ان کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں سیلابی صورتحال، جعفر ایکسپریس منسوخ