کراچی: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Aug 28, 2025 | 13:23:PM
کراچی: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی  کے علاقہ کورنگی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،پولیس ملزم اللہ دتہ کو موقع سےآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن نورانی بستی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ دتہ کو جائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ، پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم وہیں موجود تھا۔

حکام نے کہا کہ مقتولہ خاتون خورشیدہ بیگم کی چار بیٹیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں

پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا تاہم گرفتار ملزم کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔