سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل، نوٹم جاری

Aug 28, 2025 | 09:59:AM
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل، نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سیلابی صورتحال کےباعث سیالکوٹ ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کردیا گیا۔

انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیاگیا،سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سےایئرپورٹ کی جانب رخ ہوگیا۔

ترجمان سیال کےمطابق سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے،سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ: تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 28 اگست کو بھی بند

 ترجمان سیال کے مطابق  ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام وسائل بروکار لائے جارہےہیں،ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں،ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عارضی بندش کے باعث پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن تبدیل کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ سے جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ سے کویت اور پی کے 244  دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار  سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کی کال سینٹر 786-786-111  سے رابطے میں رہیں