شیوننگ سکالرشپ: 8 ہزاردرخواستوں میں سے 32 پاکستانی کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے لئے شیوننگ سکالرشپ میں پاکستانیوں نے 8 ہزاردرخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 32 پاکستانی کامیاب منتخب ہوگئے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ تعلیم کے حصول کیلئے آنے والوں کا خیر مقدم کرتا ہے، شیوننگ سکالرشپ کے طالبعلموں کیلئے روشن مستقبل منتظر ہے، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلیم کے فروغ کا مشن جاری ہے۔
شیوننگ سکالرشپ کیلئے منتخب ہونے والے طالبعلموں کی روانگی سے قبل منعقدہ تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ شیوننگ سکالرشپ کیلئے پاکستان سے آٹھ ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جو کسی بھی ملک سے یہ بہت بڑی تعداد ہے،ان میں صرف 32 کامیاب ہوئے اور ان کی شیوننگ سکالرشپ کی درخواستیں منتخب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں مزیدچھٹیاں؟سیکرٹری ایجوکیشن کابیان بھی آگیا
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ میں ان سب کو بہت مبارک دیتی ہوں، آپ کو شیوننگ سکالرشپ اور کامن ویلتھ سکالرشپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔