سکولوں میں مزیدچھٹیاں؟سیکرٹری ایجوکیشن کابیان بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نےمزید چھٹیوں سے متعلق افواہوں کی تردیدکردی۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نےکہاہے کہ سوشل میڈیا پر 5 ستمبر تک سکولوں کی بندش حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید چھٹیوں کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’کس طرح پاکستان نے بھارت کو مات دی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کی‘‘
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہاکہ عوام فیک نوٹیفیکیشن پر دھیان نہ دیں،سکولوں کی بندش حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالدنذیروٹونے مزیدکہاہے کہ مستند معلومات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج سے حاصل کیا کریں۔