ڈاکوئوں کی اسلحہ کے زور پر سینیٹر کامران مرتضی کے دفتر میں ڈکیتی

Aug 28, 2021 | 14:54:PM
ڈاکوئوں کی اسلحہ کے زور پر سینیٹر کامران مرتضی کے دفتر میں ڈکیتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں سینیٹر کامران مرتضی کے دفتر میں چار ڈاکو گھس گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار ڈکیت کامران مرتضی کے جی نائین تھری میں واقع دفتر میں گھس گئے،ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی اور دفتر میں موجود سٹاف سے رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

خیال رہے کہ ڈکیتی کے وقت سینیٹر کامران مرتضی دفتر میں موجود نہیں تھےوہ کوئٹہ روانہ ہوچکے تھے،پاکستان بار کونسل کی جانب سے ڈکیتی کی مزمت کی گئی ہے انہوں نے  ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: ہم جنس پرستی میں ملوث گینگ گرفتار