ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: ہم جنس پرستی میں ملوث گینگ گرفتار

Aug 28, 2021 | 10:34:AM
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: ہم جنس پرستی میں ملوث گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ،چائلڈ پورنو گرافی اور ہم جنس پرستی میں ملوث پورا گینگ گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد کا تعلق لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے ، جس میں چائلڈ پورنوگرافی سمیت ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے، ایسے ہی ایک گروہ کو انکشافات پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ ملزمان میں اسد علی ، تنویر خان ، عمیر ریاض اور عثمان غنی شامل ہیں،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ہم جنس پرستی کی سوشل میڈیا ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔ان کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کی۔