جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ،14افراد ہلاک

Apr 28, 2026 | 08:38:AM
جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ،14افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی سوڈان میں جوبا کے قریب طیارے کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ پیر کو جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے جنوب مغرب میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ، سیسنا 208 کارواں جو سٹی لنک ایوی ایشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے، یی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تو پرواز کے دوران رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 09:15 پر اڑان بھری اور 09:43 پر رابطہ منقطع ہوگیا، جہاز میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے جن میں دو کینیا کے شہری اور 12 جنوبی سوڈانی شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں ٹرینوں کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،38زخمی

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں سے لگتا ہے ہوائی جہاز خراب موسم کی وجہ سے گرِ کر تباہ ہوا۔