نوشکی؛ٹرک  میں آگ لگنے سے50افراد جھلس کر زخمی ،20کی حالت نازک

Apr 28, 2025 | 19:07:PM
نوشکی؛ٹرک  میں آگ لگنے سے50افراد جھلس کر زخمی ،20کی حالت نازک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین)نوشکی میں  ٹرک  میں آگ لگنے سے50افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔جن میں 20کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آگ ٹرک میں ویلڈنگ کے دوران لگی جس کے بعد دھماکہ ہوا ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اسے بجھانے کی کوشش کررہا تھا ، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران شدت میں اضافہ ہوگیا،فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت وہاں پر موجود لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے ،زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ٹرک اڈے میں آگ کے زد میں آنے والے 50 کے قریب زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 20 کے قریب لوگوں کی حالت تشویشناک تھی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔دو زخمیوں کو ائیر ایمبولینس کے زرئعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ 
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ نوشکی میں افسوسناک حادثے میں ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت سے موقع پر موجود فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی متاثر ہوئی ،  حادثے میں 30 سے زائد افراد کے جھلس کی اطلاعات ہیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال اور بی ایم سی منتقل کیا جارہا ہے۔
  ترجمان بلوچستان حکومت کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جاررہی ہے، واقعہ افسوسناک ہے،  تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری