لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری

Apr 28, 2025 | 18:59:PM
لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق  5 مئی سے ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 5 مئی سے 5 جولائی تک ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے،  پرنسپل سیٹ پر 12 ڈویژن بنچ اور 26 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔

تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان  شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ، سول نوعیت کے کیسز سنے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین چٹھہ شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ ہیں۔

ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔

ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان، ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس محمد وحید خان، ڈویژن بنچ نمبر 10 میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔

ڈویژن بنچ 11 میں جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس محمد جواد ظفر، ڈویژن بنچ نمبر 12 میں جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس حسن نواز مخدوم شامل ہیں۔

ڈویژن بنچز میں تمام 24 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس محمد رضا قریشی صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔