وزیرِعظم کی HEC کی پراجیکٹ ڈائریکٹر  سے ملاقات، اعلیٰ کارکردگی پر تعریف 

Apr 28, 2025 | 18:50:PM
وزیرِعظم کی HEC کی پراجیکٹ ڈائریکٹر  سے ملاقات، اعلیٰ کارکردگی پر تعریف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  وزیرِعظم محمد شہباز شریف کی چین میں پاکستانی طلباء و طالبات کو زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے پروگرام کی نگرانی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پراجیکٹ ڈائیریکٹر صائمہ نورین سے ملاقات، وزیراعظم نے انکی اعلی کارکردگی پر پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ صائمہ نورین کا عوامی خدمت کا جذبہ سرکاری افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے. 

ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا صائمہ نورین آپکا طلباء کے ساتھ چین جانا اور انکے مسائل کو حل کرکے انہیں چینی یونیورسٹی میں قیام تک کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کرنا قابل ستائش ہے. ایسے افسران جو عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں وہی ترقی و مراعات کے اصل حقدار ہیں. اللہ کے فضل و کرم سے چین میں جدید زراعت کی تربیت کیلئے طلباء کی پہلی کھیپ پہنچ چکی.ملاقات میں صائمہ نورین نے طلباء کو اس تمام عمل کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مستقبل میں انکے سد باب کیلئے سفارشات پیش کیں. وزیرِ اعظم نے صائمہ نورین کی اعلی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں تعریفی سند اور شیلڈ پیش کی.  

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پراجیکٹ ڈائیریکٹر صائمہ نورین  نے کہا کہ طلباء شیان یونیورسٹی میں بحفاظت پہنچ چکے اور زیر تربیت ہیں.اس موقع پر وزیرِ اعظم نے پاکستانی طلباء و طالبات کو جدید زراعت کی تربیت کیلئے چین بھیجنے کے انتخاب کے طریقہ کار کی شفافیت جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔ملاقات میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور اعلی افسران نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں:قاری کی مدرسہ میں زیر تعلیم 14 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار