قاری کی مدرسہ میں زیر تعلیم 14 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

Apr 28, 2025 | 18:26:PM
 قاری کی مدرسہ میں زیر تعلیم 14 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان بٹ) ضلع منڈی بہائوالدین کی تحصیل ملکوال  میں مدرسے  کے قاری کی  14 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا۔

 ملکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے محلہ شفقت آباد میں  14 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے الزام پر مدرسے کے قاری خاور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،متاثرہ لڑکےکے والد نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا مقامی مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔
 ڈی پی او وسیم ریاض خان نے  واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا،جس پر پولیس نے  چند گھنٹوں میں ملزم قاری خاور عباس کو گرفتار کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:13ماہ میں پاورسیکٹرکاگردشی قرضہ283ارب روپےکم ہوگیا