بھارت دہشت گرد حملوں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائے، چین

Apr 28, 2025 | 00:56:AM
بھارت دہشت گرد حملوں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائے، چین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاک بھارت کشیدگی اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے گفتگو کی تفصیل سامنے آگئی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت دہشت گرد حملوں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام فریقین برداشت سے کام لیں،پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مکالمہ کرنا چاہیے،پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں،پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے بھرپور دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

وانگ ژی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کی ایف آئی آر نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا، عطا تارڑ