راولپنڈی: نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی

Apr 28, 2023 | 15:18:PM
راولپنڈی: نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے نالوں میں کوڑا پھینکنے والے خبردار ہو جائیں کیونکہ اب راولپنڈی کے تمام نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

واسا حکام کا کہنا ہے کہ ایک مہینے کیلئے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور ملوث افراد کی گرفتاری کو بھی لازم بنایا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بارش نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

واسا حکام کا مزید کہنا ہے کہ نالہ لئی سمیت راولپنڈی کے تمام نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ نالوں کے اطراف میں ہر طرح کی تعمیرات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کا لیول زیادہ ہونے کے باعث قریبی آبادیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔