نیش کپ سکواش ٹورنامنٹ: پاکستان کے نور زمان فائنل میں پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان31ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے محمد اصحاب عرفان شکست کھا گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹاریو کینیڈا میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیڈ 5 نورزماں نے سیڈ7 کولمبیا کے سیڈ 7 متیاس کنوڈسین کو ایک آسان مقابلے میں0-3 سے قابو کر لیا۔
دوسری جانب کوارٹر فائنل میں بھارتی حریف سیڈ 4 ویرچھوٹانی کو 2-3 سے اپ سیٹ شکست دینے والے پاکستان کے سیڈ 8 محمد اصحاب عرفان سیمی فائنل میں ہمت ہار گئے۔ان کو مضبوط مدمقابل سیڈ2 مصطفیٰ الستارے نے 1-3 سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ، کارکنوں کا وزیراعلیٰ کےپی کا خطاب سننے سے انکار