ناران آنیوالے سیاحوں کیلئے 50 فیصد رعایت

Sep 27, 2025 | 12:46:PM
ناران آنیوالے سیاحوں کیلئے 50 فیصد رعایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وادی ناران کے ہوٹل مالکان نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر سیاحوں کے لئے پچاس فیصد رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام ناران قدرتی اور اپنے طلسماتی حسن کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مسکن رہتا ہے۔

 عالمی یوم سیاحت کے موقع ہر ناران ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کے لئے ہوٹل کمروں اور جیب کے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

ناران آنے والے سیاحوں نے رعایتی پیکج کو خوش آئیند قرار دیا ہے، غیر ملکی خاتون سیاح بھی عالمی یوم سیاحت کے موقعے پر ناران میں موجود ہیں جہاں ان کی موج مستیاں جاری ہیں۔

پاکستان کے سیاحتی مقامات کی عالمی سطح ہر اہمیت اجاگر کرنے کے لئے حکومتی سطح پر غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا