اب AI آپ کیلئے خریداری اور ادائیگی کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔
ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔
یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔
ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔
صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے ‘بالی کا ٹکٹ بک کرو اور سوئمنگ سوٹ تلاش کرو’، تو یہ سسٹم چند سیکنڈز میں قیمتیں دیکھ کر ادائیگی بھی کر دیتا ہے۔
ماسٹر کارڈ نے یہ نظام مائیکروسافٹ کے ساتھ تیار کیا ہے جبکہ ویزا نے مائیکروسافٹ، اوپن اے آئی، اور اسٹرائپ کے ساتھ مل کر اسے بہتر بنایا ہے۔
دونوں نظاموں میں ڈیجیٹل ٹوکنز اور محفوظ دستخط استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ صارفین کی معلومات خفیہ رہیں اور غیر مجاز رسائی روکی جا سکے۔