پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی ؛ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت آگئی

Oct 27, 2025 | 15:44:PM
پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی ؛ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی کے حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت سامنے آگئی ۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں جبکہ پاسپورٹ سے متعلق زیر گردش مختلف افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمے کی طرف سے اپیل کی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کااعلان کردیا
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے واضح کیا کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔