خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کااعلان کردیا

Oct 27, 2025 | 13:33:PM
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کااعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کااعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا میں صرف 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کرسکے۔
کے ایم یو انتظامیہ کے مطابق 58 فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کےلیےکوالیفائی کیا،صوبےبھر سے صرف 2 فیصد امیدوار 170 سے زیادہ نمبر لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں:100 سے کم تعداد والے سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کےایم یوانتظامیہ کاکہنا ہےکہ 9 فیصد امیدواروں نے160سے170 کےدرمیان نمبرحاصل کیے،31فیصد امیدوار 90 سے کم نمبر حاصل کرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہوسکے،1539 امیدوار امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے۔