100 سے کم تعداد والے سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض )100 سے کم تعداد والے سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
دسمبر میں 100 سے کم تعداد والے مزید اڑھائی ہزار سکول ٹھیکے پر دےدیئے جائیں گے،ابھی تک دس ہزار کے قریب سکول ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں ،رواں سال کے اختتام تک کل 13 ہزار سکول آوٹ سورس کئے جانے ہیں۔
اڑھائی ہزار کے قریب سکولوں کو فیز تھری کے ذریعے ٹھیکے پر دیا جائے گا،فیز ون میں 5863 اور فیز ٹو میں 4453 سکولوں کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔
فیز ون اور ٹو میں پرائیوٹ آنرز کیجانب سے واپس کیے گئے سکول بھی آؤٹ سورس ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناویکسین کینسر کے علاج میں مددگار ؟نئی امریکی تحقیق میں اہم انکشاف
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ابھی تک 10 ہزار سے زائد سکولز آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں جبکہ پنجاب میں کل 13 ہزار سکول آؤٹ سورس کیے جانے ہیں،باقی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے دسمبر میں فیز تھری کا آغاز کیا جارہا ہے۔