بھارتی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے کو آسٹریلین ٹیم میں شامل کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی نژاد آسٹریلین ٹیکسی ڈرائیور کا بیٹا تنویر سنگھا کو انڈیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کینگروز سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ تنویر سنگھا کو ایڈم زمپا کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے, یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ کینگروز ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ایڈم زمپا نجی مصروفیت کے باعث سیریز کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری طرف تنویر سنگھا کے والد جوگا سنگھ کا تعلق بھارت کے شہر جالندھر کے قریبی گاؤں سے ہےاور وہ سڈنی میں ٹیکسی چلاتے ہیں
تنویر سنگھ کی والدہ اپجیت کورفجی کی سکھ فیملی سے ہیں اور وہ سڈنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں:پیٹ کمنز ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر