پیٹ کمنز ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے۔
ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:برڈ فلو سے لاکھوں جانور ہلاک
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے، جلد بولنگ شروع کرنے کی توقع ہے۔
پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔