افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ۔۔پاک فوج کے 2جوان شہید

Oct 27, 2021 | 18:53:PM
پاکستان آرمی ، شہادتیں
کیپشن: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان سے دہشت گردوں کی  فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم کے علاقے میں افغان دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں  پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ۔شہید ہونیوالوں میں کرم کے رہائشی 24 سالہ لانس نائیک اسد اور لکی مروت کے رہائشی 21 سالہ سپاہی آصف  شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہ دی جائے ۔ پاک فوج دہشت گردی کے خطرے سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے اور اپنے بہادر جوانوں کی شہادت اس کے عزم کو مزید پختہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹی وی اینکر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کے پل باندھ دیئے